ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ستیندر جین کی بیٹی نے محلہ کلینک کے مشیر کا عہدہ چھوڑا

ستیندر جین کی بیٹی نے محلہ کلینک کے مشیر کا عہدہ چھوڑا

Thu, 14 Jul 2016 18:36:13  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 14؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی بیٹی سومیا نے اپوزیشن کی جانب سے اقربا پروری کا الزام لگائے جانے کے بعد عام آدمی محلہ کلینکوں کے مشیر کا عہدہ آج چھوڑ دیاہے ۔تاہم سومیا کے والد نے کہا کہ ان کی بیٹی کو ایک بھی روپیہ ادا نہیں کیا جا رہا ہے۔وزیر صحت جین نے کہاکہ یہ ایگزیکٹو عہدہ نہیں تھا۔اس نے (سومیا)محلہ کلینکو ں کے مشیر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے کیونکہ وہ اپنی تقرری کو لے کر پیدا ہوئے تنازعہ سے دلبرداشتہ ہیں ۔اس حقیقت کے باوجود کہ اس نے کچھ غلط نہیں کیا ہے، اسے ذہنی طور پرہراساں کیا جا رہا ہے۔سومیا اعزازی طورپر ان کلینکو کی انچارج رہی۔ان کونیشنل ہیلتھ مشن کی ہیلتھ سکریٹری معاون مشن ڈائریکٹر کے مشیر کے طور پر بھی نامزد کیا گیا تھا۔اپوزیشن کی طرف سے اقربا پروری کے الزامات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ سومیا کو محلہ کلینک کھولنے میں ان کے کام کے لیے حکومت کی طرف سے ایک بھی روپیہ ادا نہیں کیا جا رہا تھا۔اپنی بیٹی کو محلہ کلینک کے مشیر کے طور پر مقرر کرنے کے حکومت کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ سومیا ان کی سیاسی مشیر بھی ہیں اور اکثر ان کومشورے دیتی ہیں ۔قابل ذکرہے کہ آپ حکومت نے قومی دارالحکومت میں 1000محلہ کلینک کھولنے کی تجویز پیش کی ہے جس سے اب تک اس طرح کے 100کلینک کھولے جا چکے ہیں۔


Share: